پونچھ// ڈی ڈی سی ممبر پونچھ چوہدری غنی اورڈی ڈی سی ممبر سائیں بابا ننگالی پونچھ نے شاہپور اور اجوٹ کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے اجوٹ کے طبی مرکز پر پہنچ کر وہاںمریضوں کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور متعلقہ محکمہ کے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو مریضوں کو ہر طرح سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال انتظامیہ کا ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں بشرط کہ طبی مراکز پر آنے والے مریضوں کو ہر سہولت فراہم کی جائے۔بعد از آں دونوں لیڈران نے سرحدی گائوں شاہپور کا بھی دورہ کر کے وہاں کے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کو کوڈ 19کے چلتے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان لاک ہوتے ہی بھیڑ بھاڑ کی جانب نہ جائیں بلکہ اپنے گھروں کے اندر زیاہ سے زیادہ وقت گزاریں ،وقت ضرورت ہی گھروں سے باہر جائیں اور جب بھی باہر جائیں ماسک پہنے رہیں، دوسروں سے دو فٹ کی دوری بنائے رکھیں اور بار بار صابن سے اچھی طرح ہاتھ صاف کریں یا پھر سینیٹائزر کا استعمال کریں ۔اس دوران مقامی لوگوں نے درپیش مسائل سے بھی دونوں نمائندگان کو روشناس کیا۔ جس پر انہوں نے تمام مسائیل حل کروانے کی یقین دہانی کی۔