سرنکوٹ//ضلع ترقیاتی کونسل رکن شاہنواز چوہدری نے سنئی علاقہ کا دورہ کر کے تعمیر اتی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دورے کے دوران موصوف نے علاقہ میں ایک رابطہ سڑک پر محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے بچھائی جارہی تار کول کا جائزہ لیا ۔ان کے ہمراہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے جونیئر انجینئر علاقہ کے نائب سرپنچ ودیگرمعززین بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر نے کہاکہ برسوں سے سرنکوٹ کی رابطہ سڑکوں پر غیر معیاری مٹریل بچھایا جارہا ہے جسکی وجہ سے کچھ ہی مدت میں سڑکیں کھڈوں میں تبدیل ہو جاتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سنئی میں محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے معیاری کام کیا گیا ہے ۔انہوں نے تعمیراتی ایجنسی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مانگ کو دیکھتے ہوئے معیاری کام کیاجائے تا کہ عام لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیارکریں ۔