مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل رکن منکوٹ چوہدری عمران ظفر اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین امان اللہ چوہدری نے گھانی اپر پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔اس دوران مقامی لوگوں نے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات کے بارے میں موصوف کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک کنبہ کو قدرتی چشمہ سے روزانہ دس لیٹر پینے کا پانی ملتا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ کی خواتین دن بھر چشموں پر اپنا وقت گزارتی ہیں لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں پانی کی فراہمی کیلئے کوئی معقول قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوںنے مانگ کرتے ہوئے علاقہ میں پانی کی فراہمی کیلئے انتظامات کروائے جائیں ۔ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین نے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کی مشکلات کے سلسلہ میں انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے علاقوں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔