سرینگر//ڈی پی ایس سرینگر نے رئیل کشمیر فٹبال کلب کے اشتراک سے لڑکیوں کے دو ٹیموں ڈی پی ایس گرلز ٹیم اور رئیل کشمیر وومنز ٹیم کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا جس کا مقصد لڑکیوں میں خود اعتمادی کو فروغ دینا ہے۔ میچ کا موضوع ’عورت کی طاقت‘ تھا ۔ 31سب ایریا جی او سی میجر جنرل راجو چوہان مہمان خصوصی تھے۔ میچ کو دیکھنے کیلئے مقامی لوگوںکی بڑی تعداد ، والدین ،سکول عملہ اور طلاب موجود تھے۔ کووڈ19سے متعلق معیاری عملیاتی ضوابط کا خیال رکھا گیا۔ رئیل کشمیر نے میچ 4-1سے جیت لیا۔ سکول کی پرنسپل شفق افشاں نے کہاکہ ’ایک خاتون ہونے کی حیثیت سے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میںنے لڑکیوں کوذہانت اور ہنر سے مقابلہ کرتے دیکھا‘۔ سکول کے چیئرمین وجے دھر نے ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کی طاقت اور خواتین کی بااختیاری کیلئے سکول وقف ہے اور وادی میں کھیل کود سرگرمیوں کو بڑھاوادینے کیلئے بھی جس کیلئے تمام کوششیں کی جائینگی‘‘۔