ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے ضلع میں جے کے پی سی سی ،آر اینڈ بی،مکانات و شہری ترقیاتی محکموں کی جانب سے ہورہی مختلف ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیاگیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، ایس ای آر اینڈ بی نصیر احمد گونی، جی ایم جے کے پی سی سی ،ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ،سی پی او، سی ایم او، ڈی ای پی او کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔مختلف پروجیکٹوں پر ہو رہی کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ ایجنسیوں سے ایسی پروجیکٹوں کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی،جس میں کافی فنڈز دستیاب ہیں۔انہوں نے افسروں سے ان پروجیکٹوں میں در پیش روکاوٹوں کی نشاندہی کرکے اسکی اطلاع بالا حُکام کو دینے کی ہدایت دی،تاکہ اس کامناسب سد باب کیا جاسکے۔جی ایم جے کے پی سی سی نے مختلف پروجیکٹوں پر فزیکل و مالی پیش رفت کا جائزہ لیا،جو کہ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جیسے کہ شوا دال برج،کلساڑی برج، ماونڈا برج، گندو۔جائی روڈ،بٹیاس مانو روڈ،ڈگری کالج کلہوتراں، پالی ٹیکنیک کالج بیولی، اور اوٹ ڈور اسٹیڈیم وغیرہ۔انہوں نے مُختلف ہائر سیکنڈری سکولوں کی رمسا کے تحت تعمیری کاموں کا بھی جائزہ لیا ،انہوں نے جی ایم سی گھٹ کی تعمیر میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ اسکی تعمیر بر وقت مکمل ہو سکے۔