مینڈھر// بار ایسوسی ایشن مینڈھر نے ڈپٹی کمشنر کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ انہی کی وجہ سے ضلع پونچھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔بار ایسو سی ایشن کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جنرل سکریٹری شفیق احمد کھٹانہ نے کی ۔اس موقعہ پر بار ارکان نے ڈپٹی کمشنر کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع پونچھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔تاہم انہوںنے کہاکہ کچھ لوگوں کو یہ شفافیت اور ترقی راس نہیں آرہی اوروہ دلالی ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر موصوف کے خلاف ہوگئے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ ہر تحصیل میں مختلف مقامات پر دربار لگا کر موقعہ پر ہی لوگوں کے مسائل حل کرنا،بنیادی ضروریات کی فراہمی، بینکروں کی تعمیر اور دیگر خدمات کی فراہمی ایسے کام ہیں جو ڈپٹی کمشنر نے مختصر سے عرصہ میں کروائے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ موصوف کی ذاتی دلچسپی سے مینڈھر سڑک پر تارکول کاکام شروع ہوااورکلائی پُل اڑائی جیسے دور دراز علاقہ کی ترقی ممکن ہوئی ۔ اس موقعہ پر ایڈووکیٹ شرافت اللہ خان،ایڈووکیٹ شوکت چوہدری،علی صید بیگ ایڈووکیٹ،محمد جہانگیر خان ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف ایڈووکیٹ، محمد دلیر خان ایڈووکیٹ، سردار وحید احمد خان،نثار احمد چوہدری،محمد افضل چوہدری،اکبر حسین خان،غلام رسول چوہدری ،حاجی محمد شارق خان،حاجی محمد اعظم،حاجی جاوید اقبال،ندیم ریاض،محمد یٰسین،نوشاد اقبال وغیرہ بھی موجو دتھے ۔
ڈپٹی کمشنر پونچھ کی کارکردگی کی ستائش
حسین محتشم
پونچھ//ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے گائوں قصبہ کے نوجوانوںنے کہا کہ ضلع پونچھ کی عوام کے لئے ایسے افسر کی موجودگی خوش قسمتی کاباعث ہے جوہر ہنگامی حالات کے دوران دن رات اپنے عملے کے ہمراہ عوام کی خدمات انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ایک اجلاس میں بولتے ہوئے سید نصرت حسین شاہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے کچھ ہی عرصہ میں وہ کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جس کیلئے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا جانا چاہئے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈی سی پونچھ کو لینڈ مافیا، ٹھیکیدار مافیااور دوسرے عناصر کے خلاف کام کرنے کیلئے تعاون دیاجائے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو ان کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر اپنے مفاد کیلئے ڈپٹی کمشنر پر الزامات لگارہے ہیں جو بدقسمتی کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اعجاز اسد جیسے افسرکی حوصلہ افزائی کی جائے جو بغیر کسی دبائو کے نہایت ایمانداری اور فداکاری سے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرپونچھ کی کارکردگی اور خدمات کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔