سانبہ//ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ایس راجندرسنگھ تارانے بڑی براہمناںکے مختلف سرکاری دفاترکااچانک معائینہ کیا۔ڈی ڈی سی نے بڑی براہمناں میں میونسپل کمیٹی دفر، انیمل ہسبنڈری دفتر،ایگریکلچرڈیپارٹمنٹ ودیگردفاترکادورہ کیااوراس دوران دفاترمیں حاضری رجسٹر چیک کئے اورڈیوٹیوں سے غیرحاضر5 ملازمین کومعطل کردیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنرنے اعلیٰ حکام سے اجازت حاصل کرنے کے بغیر غیرحاضررہنے کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی دفترکے 4 اورانیمل ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کے ایک ملازم کومعطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔دورے کے دوران ڈی ڈی سی نے ملازمین سے بات چیت کی اورانہیں ڈیوٹیوں کوباقاعدگی سے انجام دینے، حاضررہنے اورفرائض منصبی کی انجام دہی میں سنجیدگی برتنے کی ہدایات دیں۔