ریاسی // ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی نے پیر کے روز سیلف ہیلپ گروپ کے انجینئروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور ان گروپوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں ٹھیکہ حاصل کرنے میں در پیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔انہوں نے سکیم کے تحت تمام موذوں انجینئروں کو فائدہ پہنچانے کی ہدایت دی۔انہوں نے معیاری کام یقینی بنانے کے لئے ہر وقتکام کی سائٹ پر کم سے کم ایک انجینئر کو موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ ضلع میں تقریباً آدھا درجن ایس ایچ جی ایئز ہیں، محکمہ صحت عامہ، آبپاشی، پی ایم جی ایس وائی ، بجلی اور دیگ رمحکموں کے نمائندے بھی اجلاس میں موجودتھے۔ڈی سی نے اہلکاروں کو سکیم کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ سیلف ہیلپ گروپ انجینئروںکی سکیم ریاست جموں و کشمیر میں بیروز گار انجینئروں کو گروپوں میں منظم کرنے کے لئے لانچ کی گئی تھی۔ان گروپوں کو ترقیاتی محکموں کی جانب سے کاموں کی تکمیل کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔