رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت عزیز بٹ کی قیادت میں بینکنگ اور سول محکموں کے افسروں کے ضلع سطحی جائزہ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ،تاکہ بینکنگ شعبہ میںڈیپازٹس اور ایڈوانسز کی حصولیابیوں کی جانکاری حاصل کی جا سکے۔اجلاس میں آر بی آئی کے نمائندوں وکرم ڈھانڈا ،لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر ایم کے پنڈتا، ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی آر کے شرما ،جی ایم ۔نبارڈ اروشی شرما ،سی اے او، جی ایم ڈی آئی سی،اے ڈئیز، ڈی ایس ایچ او و دیگر بینکرز اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں نے شرکت کی۔ڈی سی نے تمام بینک برانچوں کیلئے سیلف ہیلپ گروپس کے کریڈٹ لنکیج کیلئے200کا ہدف مقرر کیا۔انہوں نے نبارڈ،محکمہ زراعت اور بینکرس کو ضلع میں سبزیوں ،اناردانہ اور بے دانہ کلسٹر ولیج فروغ دینے کیلئے ایک سکیم تیار کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جون 2018تک 1250.42 کروڑ روپے کا ریکارڈ ڈیپازٹ کیا گیا ہے جبکہ 441.37کروڑ روپے ایڈوانس سیکٹر میں دیا گیا ہے اور ضلع میں سی ڈی تناسب میں40% کا اضافہ ہوا ہے۔ڈی سی نے کم سی ڈی تناسب پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور بینکرز کو ہدایت دی کہ وہ سی ڈی تناسب میں 100فیصدی ہدف حاصل کرنے کیلئے اپنی کائوشوں کو دوگنا کریں۔اجلاس کے دوران مرکزی سپانسرڈ سکیموں پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا ۔انہوں نے تمام بینکوں کو چھوٹے قرضہ یقینی بنانے پر زور دیا، خصوصاً زراعت، تعلیم اور روزگار شعبہ میں۔ڈی سی نے بینکرز کو مُدرا، اٹل پنشن یوجنا کے تحت قرضہ فراہم کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس کے دوران مختلف محکموں سے نئی سمال سکیل صنعتیں کھولنے کے لئے آرا طلب کی اور نئے روزگار دلانے والے کورس متعارف کرنے کی ہدایت دی۔