رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے صحت کے اداروں میں دستیاب صحت کی سہولیات اور مقامی سطح پر انتظامیہ کے ذریعہ نافذ کیے جانے والے کوویڈ کنٹرول کے معائنے کے لئے تحصیل راج گڑھ اور چندرکوٹ کے علاقے کا دورہ کیا۔ڈی سی نے کورونا کرفیو کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا اور ایس ڈی ایمز ، تحصیلداروں اور بی ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائےں اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی رام بن کی جانب سے کوڈ انفیکشن ٹرانسمیشن چین کو توڑنے کے لئے جاری کردہ دیگر احکامات کی من وعن عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ڈی سی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے کوڈ مریضوں کو کوڈ مینجمنٹ کٹس فراہم کی جارہی ہیں اس کے علاوہ انہیں ٹیلیفون مشاورت کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں جس کے تحت ضلعی اسپتال رام بن میں متعدد سینئر ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔ڈی سی نے این ٹی پی ایچ سی چندرکوٹ اور پی ایچ سی راج گڑھ میں کوویڈ ویکسی نیشن مراکز اور کوویڈ مینجمنٹ کا بھی معائنہ کیا۔ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ 100فیصد اہداف کے حصول کے لئے کیمپوں اور گھر گھر جاکر حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو تیز کریں ، اس کے علاوہ عوام کو ویکسی نیشن کے فوائد ، چہرے کا ماسک پہننے ، ہاتھ دھونے اور ایس او پیز اور دیگر اقدامات کے بارے میں آگاہ کریں ۔ڈی سی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور عملے کے ممبروں سے بھی بات چیت کی اور وبائی امراض کی روک تھام میں ان کے تعاون کو سراہا۔