راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمداعجازاسدنے عوامی مسائل کاازالہ کرنے اور عوام کوخدمات کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ترقیاتی منصوبوں حصہ داری کے سلسلے میں درہال میں عوامی میٹنگ کاانعقادکیا۔اس دوران میٹنگ میں اے سی آر عبدالقیوم میر، اے سی ڈی اخترحسین قاضی، سی ای او آرڈی اے ڈاکٹرطاہرفردوس ، سی پی اواے ایچ چوہدری ، ایکس این پی ڈبلیوڈی مشتاق رینہ ،ایکس این پی ایچ ای نثارخان، ایکس این پی ایم جی ایس وائی زبیرچوہدری،ایکس این آئی اینڈ ایف سی سنیل کول، ایکس این پی ڈی ڈی منشی خان ،اے ڈی ،فوڈسپلائز جاویداقبال، ڈی ایس ڈبلیواونصیب احمد کے علاوہ ضلع وسیکٹورل افسران بھی موجودتھے۔اس دوران میٹنگ میں لوگوں کی طرف ترقیاتی پروجیکٹوں سے متعلق مسائل اورنکات پرآفیسران نے ردعمل کااطہارکیا۔اس دوران عوامی میٹنگ میں درہال، چوکیاں، مڈون ،دوڈاج ،ناڑیاں ، بدھ کھناری، کوٹراہ، جبریاں سبازیاں وغیرہ کے لوگوں کاجم غفیرجمع ہواتھا جس میں معززشہری، سول سائٹی ممبران، سپورٹس پرسنز،سماجی کارکنان شامل تھے۔ اس موقعہ پر لوگوں نے سڑکوں کی اپ گریدیشن، ٹورازم اورسپورٹس انفراسٹریکچر ،بجلی اورپانی کی سپلائی ، صحت اورتعلیمی اداروں میں عملے کی قلت ، تعطل کاشکارپڑے پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے ،تحصیل آفس کمپلیکس اورکمیونٹی ہال کی تکمیل کےلئے فنڈزکی فراہمی کے علاوہ ڈاک بنگلو کی اپ گریڈیشن سے متعلق مسائل اُجاگرکیے۔اس دوران ڈاک بنگلو کی اپ گریڈیشن کےلئے 10 لاکھ روپے کی منظوری ، درہال قصبے میں ایک سینٹرکمپلیکس کی تعمیر کافیصلہ لیاگیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے افسران کولائبریری کی تعمیرکےلئے جگہ کی نشاندہی کرنے ، درہال پروڑی ،درہال ۔تھن منگ ،درہال چوکیاں ودیگر سڑکوں کی اپ گریڈیشن کاکام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اس موقعہ پر پی ایچ ای اور بجلی کے ایکس این سے کہاگیاکہ وہ پانی اوربجلی کی سپلائی کویقینی بنائیں ۔اس دوران ڈی ڈی سی نے ترقیاتی پروجیکٹو ں کوبروقت مکمل کرنے پرزوردیا۔ اعجازاسدنے کہاکہ لوگوں کی دہلیزپر خدمات کی فراہمی ان کامشن ہے ۔