پونچھ//وبائی مرض کے سنگین دور میں لوگ ایثار اور صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اس دوران پونچھ ضلع ہسپتال میں ایک حاملہ خاتوں کو جب خون کی ضرورت پڑی توبہت ہی مختصر نوٹس پر ڈی ایس پی ڈی اے آر پونچھ سچن گپتا نے ضلع ہسپتال پہنچ کر اپنا خون عطیہ کر کے حاملہ خاتون کی جان بچائی۔ پونچھ کے عام عوام،یاسی وسماجی کارکنان نے آپ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہ کہ ایسے افسران پوری قوم کے لئے مشعل راہ ہوا کرتے ہیں۔انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی اپنا پلازمہ اور خون عطیہ کرنے کی اپیل کی تاکہ اس سخت ترین دور میں اگر کسی مریض کو خون یا پلازمہ کی ضرورت پڑے اسے استعمال کیا جا سکے۔