راجوری //ڈسٹر کٹ انفارمیشن سنٹر راجوری کی جانب سے ’آزادی کے مہا اتسو‘کے سلسلہ میں ایک مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ڈسٹر کٹ انفارمیشن سنٹر کے اشتراک سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول بجباں میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس مصوری مقابلے میں 18برس سے کم عمر کے 20طلباء نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر متعلقہ محکمہ کے ملازمین کیساتھ ساتھ علاقہ کے پنچایتی اراکین نے بھی شرکت کی ۔’ہندوستان کی یوم آزادی‘کے عنوان سے منعقدہ اس مصوری مقابلے میں معیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوزا گیا ۔مقامی سرپنچ نے بچوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ محنت ولگن کیساتھ تعلیم حاصل کریں تاکہ ان کے علاقہ و والدین کا نام روشن ہو سکے ۔اسی طرح ڈسٹر کٹ انفارمیشن سنٹر نے محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے دو ورکشاپوں کا اہتمام بھی کیا ۔ان پروگراموں کا اہتمام کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کنڈی اور گور نمنٹ ڈگری کالج بدھل میں کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی کوٹرنکہ نے کہاکہ کووڈ گائیڈ لائنز پر عمل ہی وائرس سے بچائو کا واحد راستہ ہے ۔ان پروگراموں میں مقامی تحصیلدار اور ایس ایچ او کیساتھ ساتھ محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹر و ملازمین بھی موجود تھے ۔