کشتواڑ// ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا نے کشتواڑ کا دورہ کیا اور ضلع پولیس لائنز کشتواڑ میں افسران کے ساتھ سیکورٹی جائزہ کی میٹنگ منعقدد کی ۔انہیں ضلع پولیس آفس کشتواڑ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جسکے ڈی آئی جی نے ڈی پی ایل کشتواڑ کا دورہ کیا جہاں سینئر افسر نے انھیں ایم آئی روم، کوٹ، جے آئی سی اور دیگر اسٹیبلشمنٹ کا معائنہ کرایا۔ اس کے بعد ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پریزینٹیشن ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے کانفرنس ہال ڈی پی ایل میںدی جس دوران ضلع کشتواڑ کی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے انہیں جانکاری دی گی جبکہ ایس ایس پی کشتواڑ نے سیکورٹی اور امن و امان کے مسائل اور آنے والے تہواروں اور آنے والے دیگر اہم واقعات کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ڈی آئی جی ڈی کے آر کی صدارت میں ایک تفصیلی جنرل جائزہ اجلاس ہوا جس میں تمام نگران افسران موجود تھے۔جبکہ شام کو ڈی آئی جی نے ڈی پی ایل کشتواڑ میں آرمی افسران ، سی اے پی ایف کے افسران سے ملاقات کی جبکہ ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ اور پرنسپل ڈسٹرکٹ سیشن جج کشتواڑ کے ساتھ دیگر مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی ڈی نے ایس ایس پی کشتواڑ کے ہمراہ کشتواڑ قصبے اور کچھ خاص مقامات کا بھی دورہ کیا تاکہ سیکورٹی تعیناتی کا معائنہ کیا جا سکے اور تعینات افسران/اہلکاروں کو اہم ہدایات دی گئیں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی نے کلید میں پولیس چوکی کا بھی دورہ کیا اور پی سی اہلکاروں سے بات چیت کی۔ڈی آئی جی ڈی کے آر رینج نے آنے والے اہم تہواروں کے پیش نظر اضافی چوکنا رہنے پر زور دیا۔ انہوں نے ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی بھی کارروائی کے پیش نظر چوکس رہنے پر زور دیا۔