عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کی حکومت نے منگل کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق کشمیر میں سرمائی زون کے تحت آنے والے سرکاری ڈگری کالجوں میں24 دسمبر 2025سے 14 فروری 2026 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔دریں اثنا، سمر زون کے تحت آنے والے جموں ڈویژن کے سرکاری ڈگری کالج یکم جنوری 2026 سے 10 فروری 2026 تک موسم سرما کی تعطیلات کے لیے بند رہیں گے۔یہ حکم انتظامیہ کے مفاد میں جاری کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق متعلقہ زون کے تمام سرکاری ڈگری کالجوں پر ہوگا۔ یہ ہدایات مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔