ڈوڈہ //گورنمنٹ ڈگری کالج میں ہفتہ کے روز ایک بین کالج اُردو کوئیز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ،جس کا اہتما م کالج کے اُردو شعبہ اور ڈبیٹ کلچر کمیٹی نے کیا تھا ۔مقابلہ میں چار ٹیموں نے شرکت کی۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حُسین رفیقی نے شرکا میں مومینٹوز اور میڈل تقسیم کئے۔ٹیم عبدالکلام نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹیم سر سید نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور مرزا غالب ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پرنسپل نے فیکلٹی کی کاوشوں کی ستائش کی اور طلاب کو یقین دلایا کہ انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔پروگرام میں نظامت کے فرائض شعبہ اُردو کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اختر حُسین اور ڈاکٹرامتیاز احمد نے انجام دئے۔کوئیز مقابلہ کے اختتام پر محفل مشاعرہ کی ایک نشست منعقد کی گئی، جس میں کالج کے تقریباً دو سو طلاب نے شرکت کی۔