بانہال // بانہال تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی کے اعزاز میں ایک شاندار الواداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں محکمہ مال اور دیگر محکموں کے افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر رام بن طارق حسین گنائی رام بن سے تبدیل ہوکر ڈائریکٹر اسٹیٹس بنائے گئے ہیں۔ تحصیل انتظامیہ بانہال کی طرف سے ارکان کے گیسٹ ہاوس میں طارق حسین کے اعزاز میں منعقد اس تقریب میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر رام بن، اسسٹنٹ کمشنر رینو ، سب ڈویژن بانہال اور سب ڈویژن رامسو ، تحصیل اور بلاک کھڑی اور اکڑال سے آئے افسران اور محکمہ مال کے افسران اور دیگر اہلکار موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مقررین نے ڈپٹی کمشنر رام بن طارق حسین کی مختصر عرصے کے دوران ضلع رام بن میں انجام دی گئی کارکردگی اور ملازمین کے ساتھ کام میں بہتر تعاون اور تال میل کیلئے ان کی سراہنا کی ہے – تحصیلدار بانہال شفیق وانی اور ان کے عملہ نے اس تقریب میں قیمتی وقت کے باوجود بھی شرکت کیلئے ڈی سی طارق حسین گنائی اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات اور دعائوں کے ساتھ معزز مہمان کو رخصت کیا گیا ۔