کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے جموں و کشمیر بینک سے وابستہ خدمت مراکز کے مالکان کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے نئے بینک کھاتے کھولنے،سوائپ مشینیں فعال بنانے و دیگر مدعوں پر تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں کشتواڑ کے سبھی خدمت سنٹر کے مالکان نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر ڈی سی کشتواڑ نے تمام فریقین کو ضلع کے فی کنبہ میں یقینی طور سے دو بینک کھاتے کھولنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کارووباری اداروں میں عام لوگوں کے لئے دوستانہ ماحول قائم کرنے پر زور دیا ۔انہوں نے عوامی خدمات فراہم کرنے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔