پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر نے کھڑی کرماڑہ حد متارکہ کے قریب کے رہائشی علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سنے اور ساتھ ہی بنکروں کی تعمیر کاجائزہ بھی لیا ۔اپنے دورے کے حوالے سے انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جن چالیس بینکروں کی تعمیرات کا کام شروع کیا گیا تھا،انہیں جلد مکمل کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر ہونے والے ایک بینکر میں 30سے35افراد کے پناہ گزین ہونے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکروں میں بیت الخلاء پانی، روشنی اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں کہا کہ یہ بینکر بالاکوٹ ،ساوجیاں، جھلاس،سلو تری ،کھڑی کر ماڑہ کی حد متارکہ کے قریب تعمیر کروائے جا رہے ہیں جو جلد مکمل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکار کی جانب سے 628 کمیونٹی بنکروں اور 1320 انفرادی بنکروں کی منظوری دی گئی ہے ۔