جموں//ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار نے یہاں ڈی سی کمپلیکس سے آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کے تحت آیوشمان بھارت رَتھ کو روانہ کیا۔ آیوشمان بھارت رَتھ جموں اضلاع کے تمام بلاکوں اور دیہات سے گزرے گااور ڈنسل بلاک میں شروع ہونے والے پی ایم جے اے وائی کے بارے میں بیداری مہم چلائے گا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ سکیم کے بارے میں لوگوں کو بھرپور جانکاری فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ لوگ اس سکیم سے مستفید ہوں ۔