جموں //ڈویژنل کمشنر جموں نے اکھنور کا دورہ کر کے تالاب اور کھیلوں کے میدان کیلئے جگہوں کا تعین کیا ۔اس دورے کے دوران انہوں نے تحصیل کے سرحدی علا قوں کا دورہ کر کے مرکزی حکومت کی ہدایت پر بنائے جارہے انفرادی اور کمیونٹی بینکروں کے تعمیراتی کا کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے تعمیراتی ایجنسیوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ بینکروں کے تعمیر کے پروجیکٹ پر جاری کام کو مقررہ ہدف کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی مشکل وقت میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔ڈویژنل کمشنر نے امبھرن اور راکھ کھروان علا قوں کے دورہ کے دوران شہتوت کی شجرکاری و مویشیوں کیلئے تالابوں کی تعمیر کیلئے جگہوں کا تئیں کرنے کے علا وہ جمبندی ومحکمہ مال کے دیگر ریکارڈ کی جانچ بھی کی ۔انہوں نے محکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ محکمہ کے ریکارڈ کو بحال رکھیں ۔مقامی کسانوں کیساتھ ملاقات کے دوران ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری مختلف فلاحی اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا یا جائے ۔اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ اکھنور ،تحصیلدار ،ایگز یکٹو انجینئر ،و محکمہ زراعت ،باغبانی اور سوشل فارسٹری کے اعلیٰ آفیسران بھی موجود تھے ۔