ڈوڈہ //آیوش ہیلتھ سسٹم کو زمینی سطح پر پہنچانے کے لئے اور ہر ایک گائوں کو نیشنل آیوش مشن کے تحت لانے کو محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسنز نے بدھ کے روزضلع کے اُگادعلاقہ میں یک روزہ آیوش طبی و بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔کیمپ کے دوران اُگاڈکے مختلف دیہات کے سینکڑوں مریضوں کی ڈاکٹر مبشر حسین منٹو نے طبی جانچ کی ۔کیمپ کے دوران لوگوں کو مختلف چھوت چھات والی و دیگر بیماریوں سے واقف کیا اور انکا علاج آیوش ادویات کے ذریعہ سے کرنے کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ کیمپ کے دوران لوگوں کو صحت مند بہتر زندگی گُذارنے کے لئے طرز زندگی ،عادات، کھانے و پینے، یوگا اور صحت و صفائی کے طریقوں سے باخبر کیا گیا ۔ ہیلتھ کیمپ کا مقصد عام لوگوں کو ینشل آیوش مشن کے متعلق جانکاری دینا تھا ۔لوگوں نے کیمپ کی کافی ستائش کی ۔