ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کوؤڈ 19 کے 32 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں اور 75 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت ہوئی ہے. اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 32 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور 75 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اسطرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 810 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5556 پہنچ گئی ہے. اس دوران گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں ایک شخص فوت ہوا ہے. ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے کل 101 ہلاکتیں ہوئیں ہیں.