ڈوڈہ //ڈوڈہ میں راجیو گاندھی نیشنل انسٹیچوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ چنئی، تمل ناڈو کی جانب سے سات روزہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا افتتاح لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کیایگزیکٹو کونسلر ہیلتھ آخون محمد حُسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاچو امتیاز علی خان نے کیا۔اس سات روزہ ورکشاپ میں کرگل،لیہہ اور ڈوڈہ اضلاع کے60افراد شرکت کرہے ہیں۔ورکشاپ کا مقصد رضاکاروں کاایک فورس تیار کرنا تاکہ ریاست میں خصوصاً اس خطہ میں کسی بھی آفات سماویہ کے دوران رضاکارانہ خدمات فراہم کی جائیں، تاکہ کسی بھی آفات مساویہ کے دوران کم سے کم جانی اور مالی نقصان ہوسکے۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والے لداخ خطہ اور ڈوڈہ خطہ کے رضاکار نوجوانوں پر مشتمل تھے۔ راجیو گاندھی نیشنل انسٹیچوٹ آف یوتھ ڈیولپمنٹ چنئی، تمل ناڈو کی اس پہل کی مہمان خصوصی و دیگر مقررین نے کافی سراہنا کی اور تیم کو کرگل میں خیر مقدم کیا اور خطہ میں دیگرپروگراموں کو کو مزید توسیع کرنے کی گُذارش کی ،تاکہ دور افتادہ علاقوں کے نوجوانوں کو تربیت حاصل ہو سکے۔پروگرام 17جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔