ڈوڈہ//ضلع میںمحکمہ وائلڈ لائف اور پولیسنے ایک اطلاع پر فوری طور کاروائی کرتے ہوئے تحصیل گھٹ کے موضع نلوا میں ایک زندہ چیتا پکڑ لیا۔مقامی لوگوں نے گُذشتہ کئی دنوں سے ایک جنگلی جانور کو علاقہ میں گھومتے ہوئے دیکھا ااور محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس کو اس کی جانکاری دی۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرس افتخار احمدکے مطابق علاقہ میں کئی دنوں سے ایک چیتا گھوم رہا تھا ،جس نے کئی مویشی ہلاک کئے تھے۔پولیس نے اس کی جانکاری محکمہ وائلڈ لائف کو دی جس نے ایک جال بچھایا کر اس کو اپنے قبضہ میں لیا اور اسے کشتواڑ بھیجا گیا ،جہاں سے اُسے مانڈا چڑیا گھر بھیجا جا رہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری کے بعد جنگلی جانور خصوصاً چیتے انسانی بستیوں میں داخل ہوئے ہیں، جس سے مقامی آبادی میں خوف و حراس پھیل گیا تھا کیونکہ اننکو خدشہ تھا کہ یہ چیتا مویشیون کو ہلاک کر سکتا ہے۔