ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں مسلسل تیسرے روز کورونا کرفیو نافذ رہا جس دوران بندشوں میں سختی کیلئے گئی اور جگہ جگہ پولیس و سیکورٹی فورسز کے ناکہ لگائے گئے۔ مسلسل بندشوں سے ڈوڈہ، بھدرواہ، عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ میں معمولات زندگی متاثر ہوئی اور رابطہ سڑکوں پر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی گئی۔اس دوران سبزی ،چکن ،گوشت ،بیکری و دودھ سپلائی کرنے والی دوکانیں صبح چھ بجے سے دس بجے تک کھلی رہیں تاہم سبزی فروشوں و چکن فروخت کرنے والے دکانداروں نے دن بھر دوکانیں بند رہنے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبزیاں، پھل و گوشت خراب ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مالیت نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ادھر ایس ڈی ایم ٹھاٹھری نے اپنے دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے احتیاط کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے چلتے شاہراہ پر ایمرجنسی سروسز کے علاوہ باقی ہر طرح کی ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عید کے حوالے سے انہوں میں کہا کہ جو جہاں ہے وہ وہیں پر عید منائیں اور انتظامیہ کو اپنا مکمل طور کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وباءسے محفوظ رہنے کے لئے ماسک کا استعمال، سماجت دوری و ٹیکہ لگوانا ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ٹیکہ کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔حکام کی ہدائت پر محکمہ صحت نے گھر گھر جا کر کوو¿ڈ جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا ہے۔