ڈوڈہ //ضلع ترقیاتی کمشنر سمرن دیپ سنگھ نے محکمہ دیہی ترقیات کی فلیگ شپ سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے ایم جی نریگا، پی ایم اے وائی، ایس بی ایم ،13ویں/14ویں ایف سی، سی ڈی پنچایت، ایس اے جی وائی ،ایم پی ایل اے ڈئیز ،سی ڈی ایف ،پنچایت گھروں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک، اے سی ڈی انگریز سنگھ، پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر کے علاوہ تمام بی ڈی اوز نے بھی شرکت کی۔ڈی سی نے ا ی ایم اے وائی کے تحت بلاک وار اور پنچایت وار کارکردگی کاجائزہ لیا اور بقایا کاموں کے تکمیل کے لئے مقررہ وقت کا تعین کیا ۔انہوں نے محکمہ کو ترقیاتی کام بر وقت تکمیل دینے کی ہدایت دی،تاکہ مقررہ نشانہ حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے ایس بی ایم اور ایم جی نریگا کے تحت فزیکل و مالی حصولیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔.انہوںنے تمام بی ڈی اوز کو زمینی سطح پر عملائے جا رہے پروجیکٹوں پر معیار اور مقدار کے پیمانوں کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس سے قبل، اے سی ڈی نے ایس بی ایم کے تحت پیش رفت کا خاکہ پیش کیا۔اجلاس میں مختلف مسائل جیسے کہ ایم آئی ایس اور ایس بی ایم کے تحت جئیو ٹیگنگ، آئی ایچ ایچ ایل میں او ڈی ایف کے رتبہ اور صحت و صفائی کے تحت حصولیابیوں پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔