اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں منگل کو بعد دوپہر ہلکی برفباری شروع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شہر و گام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ضلع ڈوڈہ میں مطلع ابرآلود رہا اور بعد دوپہر بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ بھلیسہ و مرمت کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری شروع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ضلع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور بیشتر رابطہ سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق طویل خشک سالی کے باوجود شبانہ درجہ حرارت منفی درجہ تک پہنچ جاتا ہے اور سال نو کے موقع پر کافی عرصہ بعد ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں ہلکی بارش ہوئی تھی تاہم اس کے بعد موسم صاف رہا اور منگل کے روز بالائی علاقوں میں ایک بار پھر سے ہلکی برفباری شروع ہوئی ہے۔ادھر انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے خراب موسم میں پہاڑیاں علاقوں کا رخ نہ کرنے و رابطہ سڑکوں پر پھسلن و کورا لگنے کے پیش نظر سفر کرتے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔