اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جمعرات کو بعد دوپہر شدید بارش و ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کو بعد دوپہر ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ بھلیسہ ،ٹھاٹھری ،بھدرواہ و عسر کے مضافات میں شدید بارش و ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے پھلدار درختوں و سبزیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم گرمی سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔اس دوران رابطہ سڑکیں زیر آب آئیں و ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا جبکہ بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام بھی متاثر ہوا ۔