ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میںایک شخص ہلاک ہوگیا ہے اورچارافراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام نو بجے کے قریب کشتواڑ بٹوت شاہراہ پر گڈسو کے نزدیک ایک بلیرو گاڑی زیر نمبر JK06A-0778حادثہ کا شکار ہو کر دریائے چناب کے کنارے جاگری جس کے نتیجے میں رام سنگھ ولد پورن چند (40)ساکنہ چلی بھلیسہ موقع پر ہی ہلاک ہوا۔اس سلسلہ میں تھانہ پولیس بھدرواہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 158/2021زیردفعہ 279/304Aدرج کیا گیا ہے۔ادھر پیر کی سہ پہر پانچ بجے کاہرہ کنسو سڑک پر ایک ایکو گاڑی زیر نمبرJK06A-9654ککوٹہ کے نزدیک سڑک سے تقریبا پچاس فٹ نیچے جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔اس حادثہ کے فورا بعد مقامی لوگ و پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے نزدیکی طبی سنٹر میں پہنچایا اور وہاں سے سب ضلع ہسپتال ٹھاٹھری منتقل کیا جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔اس حادثہ میں زخمی ہوئے افراد کی شناخت اجیکمار ساکنہ اندلو، کرنا دیوی ساکنہ بھرت، تلسی رام بگلہ و راجندر سنگھ ساکنہ چنمپل کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں پولیس تھانہ گندوہ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔