کشتواڑ//ڈول ہستی پاور اسٹیشن کی جانب سے ڈیفاڈل ماڈل پبلک ہائی سکول کلید ،کشتواڑ میں توانائی کی کفایت اور توانائی بچائو پر ایک مصوری ومضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا،جسکا مقصد کشتواڑ کے عوام کو بذریعہ نوجوان،طلاب توانائی کی اہمیت سے واقف کرنا اور انہیں اس موضوع پر تخلیقی خیالات کی جانکاری کا موقعہ فراہم کرنا تھا ۔اس سلسلہ میں بدھ کے روز سکول کے احاطہ میں پاور اسٹیشن کے سربراہ یوگیندر کوٹھا نے فاتح میں انعامات تقسیم کئے،اسکے علاوہ حوصلہ افزائی کے پانچ انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔مقابلہ میں پہلا ،دوسراق اور تیسرا انعام بالترتیب مہک شرما ، وسوندرا راج شرما اور سمرن شرما نے حاصل کئے۔طلاب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یوگیندر کوٹھا نے کہا کہ تونائی بچائو ہی توانائی کا پیداوار ہے۔انہوں نے طلاب کو بطور توانائی بچائو ایمبیسڈر بننے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے طلاب کو اپنی معمول کی زندگی میںاپنی پڑھائی پر خصوصی دھیان دینے کے لئے راغب کیا۔انہوں نے طلاب کو توانائی بچائو کا پیغام اپنی ہمسائیگی میں بھی پھیلانے پر بھی زور دیا۔اس موقعہ پر سینئر منجیر(لاء) ستیش کمار پریہار، منجیر(ایچ آر) جگل کشور شرما ،پرنسپل چندر شیکھر بٹیال،جیت راج شرما ، سمن شرما ، سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ممبران اور سکول کے طلاب بھی موجود تھے۔