اننت ناگ//فوج کی 19آر آر کے اہتمام سے رن فار یونٹی منعقد ہوئی جس میں ہر عمر کے افراد نے شرکت کی ۔معروف کشمیری شاعر رسل میر فیسٹول کی مناسبت سے پہلے مرحلے میں دوڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں 30چھوٹے بڑے افراد نے شرکت کی ۔سپورٹس اسٹیڈم سے صبح9بجے دوڈ منعقد ہوئی ۔میجر سدھانشو نے دوڈ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو سپورٹس اسٹیڈم پر اختتام پزیر ہوئی ۔پہلا انعام طالب حُسین کھٹانہ ساکنہ لورمنڈہ ،دوسرا انعام یونس ریشی ساکنہ ویری ناگ اور تیسرا انعام لون عاصف ساکنہ براگام ڈورو نے حاصل کیا ہے ۔اس موقع پر فوج کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں دوڈ میں شامل ہونا قابل سراہنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ فوج نے آج سے رسل میر فیسٹول شروع کیا ہے اگلے اتوار کو سائیکل ریس منعقد ہوگئی جبکہ اُس سے اگلے اتوار کو کلچرل پروگرام منعقد ہوگا جس میں فن کار رسل میرکے کلام کو موسیقی کے زریعے پیش کریں گئے ۔