جموں//مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیررورل لائیولی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ’ اُمید ‘ کے اَفسران کے ساتھ ایک ورچیول میٹنگ طلب کی تاکہ ضلع سانبہ میں رورل لائیولی ہُڈس مشن کی بلاک وار پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں سٹیٹ پروجیکٹ منیجر جے کے آر ایل ایم ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجران جے کے آر ایل ایم سانبہ ، وِجے پور ، گھگوال ، سانبہ ، پُر منڈل بلاکوں کے بلاک پروگرام منیجر ان اور ایم ڈی دفترکے دیگر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ضلع میں مشن فیلڈ اَفسران کو ہدایت دی کہ مشن کی جانب سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو جاری کئے گئے فنڈس کو ایس ایچ جی ممبران کو لائیو لی ہڈسرگرمیوں میں بروقت سرمایہ کاری کے لئے جاری کرنے کو یقینی بنایا جائے۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران سے کہا کہ وہ فارم اور غیر فارم دونوں سرگرمیوں میں بہتر معاش کے لئے کارباری اِداروں کو مزید مضبوط اور فروغ دیں ۔ اُنہوں نے بی پی ایمز پر زور دیا کہ وہ ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘ کے مطابق معاش کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کریں تاکہ مقامی کاروباری اِداروں کو فارم اور غیر فارم دونوں شعبوں میں فروغ حاصل ہو۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاکوں میںمشروم ، اچار ، کلری ، خشک آم پائوڈر وغیرہ میں اِضافے کے بہتر زیادہ اِمکانات ہیں جن کی مناسب برانڈنگ اور مارکیٹنگ ہونی چاہیئے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے بی پی ایم سے کہا کہ وہ مالی شمولیت کی مختلف سرگرمیوں کے لئے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کریں اور سیلف ہیلپ گروپوں کے اراکین مختلف سماجی تحفظی سکیموں بشمول پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ( پی ایم جے جے بی وائی) ، پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی ) میں شامل ہوں۔آیوشمان بھارت کے اِس مقصد کے لئے مشن نے ضلع میں خصوصی مہمات کے اِنعقاد میں مالی خواندگی کمیونٹی ریسورس پرسنز کی خدمات حاصل کرنے کا اِختیار دیا ہے ۔اَفسران نے بلاک کی پیش رفت کو اَپ ڈیٹ کرتے ہوئے ایم ڈی کو مطلع کیا کہ ضلع سانبہ میں مشن کی موجودگی وِجے پور ، گھگوال ، سانبہ پُر منڈل بلاکوں میں ہے ۔ پورے ضلع میں 24,871 دیہی خواتین، 2,574 ایس ایچ جیز اور 190 وِلیج آرگنائزیشنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ مشن سے ایس ایچ جیز کو 18.86 کروڑ روپے کی رقم بطور سرمایہ فراہم کی گئی ہے ۔ اِس کے علاوہ ایس ایچ جیز کو بینکوں سے 53.44 کروڑ روپے کا قرضہ دیا گیا ہے ۔ایس ایچ جی ممبران نے اِس رقم کو مختلف معاشی شعبوں جیسے مشروم یونٹوں ، پولٹری یونٹوں ، مٹی کے برتن بنانے ، جوٹ بیگ ، ڈیری یونٹوں ، ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم ، اچار بنانے میں صرف کیاہے ۔ اِس کے علاوہ استدقاق کے تحت مختلف شعبہ جات کی مدد سے لائیو لی ہڈس کے مختلف اِقدامات کا میابی سے شروع کئے گئے