سرینگر//مرکزی وزارت اقلیتی امور کی وقف ترقیاتی کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ہریانہ دورے کے دوران ، اتوار کو وقف بورڈ کے زیر انتظام کئی زیارتوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بعد میں پانی پت میں حضرت بو علی شاہ قلندر صاحبؒکے مزار پر حاضری دی۔ مرکزی وقف کمیٹی کے ڈی او ڈاکٹر محمد خورشید وارثی اور ہریانہ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر امتیاز احمد کے ہمراہ ، ڈاکٹر اندرابی نے مزار پر گلباری کی اور ملک کے امن و خوشحالی کے لئے دعائیںکی۔ ڈاکٹر اندرابی نے اردو کے مشہور شاعر الطاف حسین حالیؔ کی آرام گاہ کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے بعد میں میڈیا سے ہندوستان میں مسلمانوں سے متعلق بہت سے امور کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان اور دیگر پسماندہ طبقات غربت اور ناخواندگی سے نکل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ستر سالوں کے دوران ، ہندوستان میں صرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا لیکن ان کو اس کی شدید غربت اور تعلیم کی کمی سے بچانے کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر اندرابی کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی نمو میں پہلے کی طرح بہتری آئی ہے۔ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ مودی سرکار نے درجنوں فلاحی منصوبوں کے ذریعے اقلیتوں کو تمام سہولیات مہیا کی ہیں، لیکن مسلمانوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ان سیاسی منصوبوں سے نکل کر ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔