مہور//سب ڈویژن مہور کا ڈابوتل چسانہ کا ٹرانسفارمر گذشتہ دس دن سے خراب پڑا ہواہے جس کے باعث مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 120 گھروں پر مشتمل علاقہ63kv ٹرانسفارمر دس دنوں سے خراب ہے لیکن محکمہ نے مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور بجلی کے نا ہونے کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بری طرح سے متاثر ہورہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ بجلی کے نوٹس میں یہ بات لائی لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔