عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن// چین کے صدر کے معتمد خاص اور وزیر خارجہ چن گینگ کی چند ماہ قبل عہدے سے برطرفی کی حیران کن وجوہات سامنے ا?ئی ہیں جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ چین میں مالی بے ضابطگی اور اخلاقی پستی کی سزا سخت سے سخت دی جاتی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چین میں حکمراں جماعت کی تنظیمی انکوائری میں سابق وزیر خارجہ 56 سالہ چن گینگ پر امریکا میں 40 سالہ صحافی خاتون کیساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا۔چین کے سابق وزیر خارجہ کے معاشقے کا آغاز اس وقت ہوا جب وہ امریکا میں چین کے سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
گینگ جولائی 2021 سے جنوری 2023 تک امریکا میں تعینات رہے۔اس کے بعد وزیر خارجہ بنائے گئے تھے لیکن 7 ماہ بعد ہی پْراسرار طور پر انھیں عہدے سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ جس کی نہ تو وجہ بتائی گئی اور نہ ہی وہ خود منظرعام پر آئے۔چین کی وزارت خارجہ نے اپنے وزیر کی ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک عدم دستیابی کی وجہ ان کی گرتی ہوئی صحت کو قرار دیا تھا تاہم بعد ان کی برطرفی کی تصدیق کی تھی۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کی حکمراں جماعت کے ایک اہم اجلاس میں وزرا اور رہنماوں کو وزیر خارجہ کی برطرفی سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ وہ طرز ندگی کے مسائل کا شکار تھے۔یاد رہے کہ طرز اندگی کے مسائل حکمراں جماعت میں استعمال ہونے والی ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب جنسی بدسلوکی ہے۔وال اسٹریٹ جرنل نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انھیں دو افراد نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق وزیر خارجہ چن گینگ امریکا میں ایک غیر ازدواجی تعلقات میں ملوث تھے۔