عاصف بٹ
کشتواڑ//بھدرواہ میں نوجوان کی پُراسرار ہلاکت کے واقعہ کے بعد پورے خطے میں شدید تشویش اورغم و غصہ کی لہر پائی جارہی ہےاور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ کے خلاف مجلسِ شوریٰ کشتواڑ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مکمل کشتواڑ بند کی کال دی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔مجلسِ شوریٰ نے اجلاس کے دوران اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جانا چاہے۔مجلس شوری کے صدر فاروق احمد کچلو نے مطالبہ کیا کہ اس کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔صدر نے تاجروں ٹرانسپوٹروں سے مکمل بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔