نئی دہلی//کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے چین کے ساتھ پرانے اور گہرے تعلقات ہونے کے باوجود چین ہماری زمین پر قبضہ کرتا ہے اور مسلسل آگاہ کئے جانے کے بعد بھی حکومت اس بارے میں خاموش رہتی ہے تو اس چپی کی وجہ ملک کو بتائی جانی چاہئے ۔کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ جگ ظاہر ہے کہ مسٹر مودی کے تعلقات چین کے ساتھ بہت پرانے اور بہت گہرے بھی ہیں۔مسٹر مودی کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے بھی چین اور وہاں کی برسراقتدار کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ گہرے تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈوکلام میں 73 دن کا تعطل رہا اور پھر بات چیت کے بعد دونوں افواج پیچھے ہٹیں۔اس کے باوجود چین وہاں مسلسل تعمیر کرتا رہا لیکن مسٹرمودی کچھ نہیں بولے ۔مسٹر کھیڑا نے کہا کہ گلوان وادی کے سلسلے میں چین نے کبھی کوئی بات آج تک نہیں کی لیکن اس نے اس علاقے پر قبضہ کیا۔اس سلسلے میں مسلسل حکومت آگاہ کیا جاتا رہا ہے لیکن حکومت اس بارے میں کبھی کچھ نہیں بولی۔ چین کے ساتھ مسٹر مودی کے تعلقات کا کیا مطلب ہے اگر چین ہندوستانی سرحد پر قبضہ کرتا ہے اور ہماری زمین کو قبضے میں لیتا ہے اور ہمارے فوجی مارے جاتے ہیں۔