سیڈر ریپڈس//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان بہترین رشتے ہیں۔ٹرمپ نے آیووا کے سابق گورنر ٹیری برینسٹین کے چین میں امریکہ کے سفیر مقرر ہونے پر کہا،''چین کے ساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں اور میں صدر شی جن پنگ کو پسند کرتاہوں۔اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائل پروگراموں پر پابندی لگانے میں ناکام رہا ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا،''حالانکہ میں شمالی کوریا کے معاملے میں مدد کے لئے صدر شی جن پنگ اور چین کی کوششوں کی ستائش کرتاہوں،لیکن یہ کوششیں بے معنی ثابت ہوئی ،لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ چین نے کم سے کم اس کے لئے کوشش تو کی۔رائٹر۔