یو این آئی
بیجنگ// چین میں محکمہ موسمیات کے حکام نے پیر کے روز ملک کے کچھ حصوں میں طوفان کے ساتھ بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی صبح تک، جیانگ سو، شنگھائی، ژی جیانگ، آنہوئی، جیانگشی، ہنان، گوانگسی، ینان، اندرونی منگولیا اور چنگھائی کے کچھ علاقوں میں شدید بارش یا طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق ان علاقوں کے کچھ حصوں میں 140ملی میٹر تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔موسمیاتی مرکز نے کہا کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 20سے 60ملی میٹر سے زیادہ فی گھنٹہ بارش کے ساتھ ہی بجلی کی چمک کے ساتھ طوفان، آندھی اور اولے جیسے شدید موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔موسمیاتی مرکز نے مقامی حکومتوں اور باشندوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔