نئی دہلی//کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے الزام میں چین سے 600 ارب ڈالر کا ہرجانہ وصولنے کے لئے مرکزی حکومت کو بین الاقوامی عدالت (آئی سی جے ) جانے کی ہدایت سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔تمل ناڈو کے مدورے کے رہنے والے کے کے رمیش نے مرکزی حکومت کو چین سے ہرجانہ وصولنے کے لئے ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت کا رخ کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے عرضی میں کہاگیا ہے کہ اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ کورونا وائرس کی شروعات ووہان انسٹی آف وائرولوجی سے ہوئی ہے