نئی دہلی//یو این آئی// عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشنوں میں اس کی حکومت بننے پر کارپوریشنوں سے بدعنوانی اور اسٹریٹ وینڈر سے جبرا وصولی بند کرائی جائے گی۔عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے کل یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کارپوریشن میں ان کی حکومت بنتے ہی وہ اسٹریٹ ہاکروں کے لیے وینڈنگ زون کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس کے لیے کیجریوال حکومت ترقی پسند پالیسی بنا رہی ہے تاکہ اسٹریٹ وینڈر کو بیٹھنے کی جگہ ملے ۔ اس کے علاوہ، ریہڑی پٹری والوں کو کسی کو پیسے بھی نہیں دینے پڑیں گے اور اس سے دہلی کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤن وینڈنگ کمیٹی 7 دسمبر تک سروے کرکے اسٹریٹ وینڈروں کی نشاندہی کرے گی۔