مینڈھر//تحصیل بالا کوٹ کے دور افتادہ گائوں چنڈیال میں گزشتہ دنوں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے لاکھوں روپے کا ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا ۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب علاقہ میں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے پنچایت چنڈیال کے محمد خان ولد غلام حسین کا رہائشی مکان منہدم ہوگیا تاہم اس دوران کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے ۔علاقہ کے معززین نے بتایا کہ حالیہ دنوں ہوئی طوفانی بارش کی وجہ سے غریب کا رہائشی مکان منہدم ہو گیا ہے تاہم انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کیلئے متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین شمیم اختر نے ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بارش کی وجہ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثر ین کو معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے مکان کو دوبارہ سے تعمیر کرنے کے اہل ہو سکیں ۔