عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ//چندی گڑھ کے سیکٹر 17کے پریڈ گرائونڈ میں 11روزہ شاپنگ اور فوڈ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے، جو 24 اپریل سے 4 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔یہ میلہ خریداروں کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے جہاں تھائی مصنوعات، کورین جیولری، دبئی کے عطر اور کپڑے اور افغانستان کے خشک میوہ جات دستیاب ہیں۔اس کے علاوہ ہندوستان کے مختلف علاقوں جیسے سہارنپور کا فرنیچر، راجستھانی نوادرات، مرادآبادی لائٹس اور کولکاتا کی ساڑیاں بھی نمائش میں شامل ہیں۔کھانے کے شوقین افراد کے لیے 12 ریاستوں کے لذیذ کھانوں کے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔میلے میں داخلے کی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اوقات دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک ہیں۔