رام بن //ضلع کے چندر کوٹ اور کنفر میں اُس وقت مظاہرین مشتعل ہوئے جب کنٹریکٹرکمپنی کے خلاف مظاہرہ کرنے کے دوران ایک نوجوان کمپنی کی ایک گاڑی کو روکنے کے دوران زخمی ہوا۔اطلاعات کے مطابق ایک مقامی وکیل کی قیادت میں بعض نوجوان کمپنی میں ملازمت فراہم کرنے کے لئے کنٹریکٹرکمپنی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مقامی وکیل کی قیادت میں لوگوں کا ہجوم قومی شاہراہ پر آگیا اور گیمن انڈیا کے ساتھ منسلک گاڑیوں کی نقل و حرکت کو روکنا شروع کر دیا ۔دریں اثناء مظاہرین نے ایک ذیلی کنٹریکٹر کی گاڑی کو بھی روکنے کی کوشش کی جس نے اپنی گاڑی کو ہجوم سے بچانے کے لئے اپنی گاڑی کی رفتار بڑھائی ،نتیجہ کے طور پر مظاہرہ کرنے والا نوجوان زخمی ہوا۔اپنے ساتھی کو خون میں لت پت دیکھ کر مظاہرین نے ایک مقامی کنٹریکٹر کنفر، چندرکوٹ کے فردوس علی پر حملہ کرنے کی کوش کی ، جس پر کنٹریکٹر اور اسکے والد نے ہجوم سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے فائرنگ کی۔احتجاج کے دوران تازہ حالت کو دیکھ کر دوکانداروں نے اپنے دوکانوں کے حفاظت کے لئے اپنی دکانوں کو بند کیا۔ زخمی صادق علی کو ضلع ہسپتال رام بن سے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔