جموں/عظمیٰ نیوز سروس/محبوب العالم اسپورٹس کے زیر اہتمام جاری چنار پریمئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوارٹر فائنل کے دو میچ ٹرف سرفیس گروٹہ کرکٹ گراؤنڈ جموں میں کھیلے گئے۔پہلا میچ ہمدان کرکٹ کلب اور اربن ووگ کنزر کے درمیان کھیلا گیا۔ ہمدان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں صرف 97 رنز بنائے۔ ہمدان کے سہیل مشتاق نے اپنی ٹیم کی جانب سے 22 رنز بنائے۔ جواب میں اربن ووگ کنزر نے ہدف 20ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ 3 وکٹوں سے جیت لیا۔ اربن ووگ کنزر کے اشرف راتھر اور عمر صدیق نے اپنی ٹیم کیلئے بالترتیب 37 اور 30 رنز بنائے۔ اربن ووگ کنزر کے اشرف راتھر مین آف دی میچ قرار پائے اور پیر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہے۔ایک اور میچ میں ہل ویو جونیئر نے ایف سی سی لسجن کے خلاف مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا ہدف دیا۔ ہل ویو جونیئر کے یوگیش سکہ اور بلال احمد نے اپنی ٹیم کے لیے 49 اور 41 رنز بنائے۔ ایف سی سی لسجن نے 15 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنائے جبکہ بارش کے نتیجے میں میچ روک دیا گیا۔ D/Lطریقہ کار کے مطابق ایف سی سی لسجن 53 رنز سے میچ ہار گئی۔ ایف سی سی لسجن کے تجمل بابا نے اپنی ٹیم کی جانب سے 40 رنز بنائے۔ آخر میں ہل ویو جونیئر کے حبیب جٹ 3 اہم وکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرار پائے۔