سرنکوٹ//سرنکوٹ کے چرالاں علاقے سے سانگلہ کو جانے والی سڑک پر تارکول بچھاتے ہی اکھڑ گیاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس پانچ کلو میٹر سڑک پر چند ماہ قبل تین کلو میٹر تک تارکول بچھایاگیاتھاجو اب اکھڑگیاہے۔ ان کاکہناہے کہ اصل میں پروجیکٹ چار کلو میٹر کا منظورہواتاہم محکمہ نے تین ہی کلو میٹر میں تارکول بچھایاجو بھی اکھڑ گیاہے۔مقامی شہریوں حمید الحق،شوکت حسین، غلام سروراور محمد حنیف نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے چرالاں سے سانگلہ تک سڑک پر غیرمعیاری کام کیا جس وجہ سے تارکول بچھاتے ہی اکھڑ گیاہے اور لوگوں کو اب مشکلات کاسامناہے۔ان کاکہناہے کہ سرنکوٹ میں پہلے تو تعمیری کام ہوتے ہی نہیں اور اگر ہوں تو بھی معیار کا خیال ہی نہیں رکھاجاتاجس کی مثال یہ سڑک ہے جس پر اب کھڈے ہی کھڈے بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کی طرف سے نہ ہی کلورٹ تعمیر کئے گئے ہیں نہ ہی نالیاں اور پلیاں بنائی گئی ہیں جس وجہ سے بھی سڑک تباہ ہوتی جارہی ہے جس پر اب چل پانا مشکل ہے۔انہوں نے تایاکہ سڑک کے آدھے کلو میٹر حصے کی کٹائی بھی باقی ہے لیکن ان کی کہیں سنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے سڑک کی فوری طورپر مرمت کرنے کی مانگ کرتے ہوئیکہاکہ اگر یہ مانگ پوری نہ ہوئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیا رکرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔