نئی دہلی//سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی معاملے میں بدھ کو مرکزی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے پورے معاملے کی تفتیش کروانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور ہیما کوہلی کی بنچ نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس آر وی روندرن، سابق(انڈین پولیس سروس) ( آئی پی ایس) افسران آلوک جوشی اور سندیپ اوبرائے کی سربراہی میں سائبر اور فارنسک ماہرین کی تین رکنی ٹیکنیکل کمیٹی کو تتفتیش کروانے کا حکم دیا ہے ۔ مسٹر جوشی 1976 بیچ کے آئی پی ایس افسرہیں۔ ڈاکٹر اوبرائے چیئرمین سب کمیٹی (انٹرنیشنل آرگنائیزیشن آف اسٹینڈرڈائیزیشن/ انٹرنیشنل الیکٹرو-ٹیکنیکل کمیشن/ جوائنٹ ٹیکنیکل ) ہیں۔ یہ کمیٹی آئندہ آٹھ ہفتوں میں اپنی عبوری رپورٹ پیش کرے گی۔بنچ نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے رکن کے طور پر آئی آئی ٹی بامبے کے پروفیسر ڈاکٹر اشونی انل کے علاوہ ڈاکٹر نوین کمار اور ڈاکٹر پرباہرن پی رکن ہوں گے ۔ڈاکٹر چودھری (سائبر سکیورٹی اینڈ ڈیجیٹل انجینیئرنگ) امرت وشو ودیا پیٹھم، امرت پوری ، کیرالا اور ڈاکٹر اشونی انل گُمستے ، انسٹی ٹیوٹ چیئر اسوسی ایٹ پروفیسر (کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینیئرنگ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ممبئی سے ہیں۔