راجوری //پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر راجوری میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔مقامی سیاسی لیڈر یوگیش شرما کی قیادت میں لوگوںنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکارکھوکھلے دعوے کررہی ہے جبکہ مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے یوگیش نے کہاکہ لوگوں سے مودی سرکار نے مہنگائی کے خاتمے کے نام پر ووٹ لئے تھے لیکن مہنگائی پچھلے چار سال میں آسمان کو چھو رہی ہے جس پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا۔احتجاج میں راجوری کے پرانے بس اسٹینڈ پر کئی گاڑی مالکان بھی شامل تھے ۔مظاہرین نے مرکزی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں فرقہ پرستی کے علاوہ بھاجپا سرکار مزید کچھ نہ دے سکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگ خوف وہراس محسوس کررہے ہیں جنہیں تحفظ فراہم کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے بجائے حکومت عوام کش پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک مہینے میں کئی گنابڑھ گئی ہیںلیکن عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا ۔انہوں نے کہاکہ راجوری میں تیل خاکی بھی دستیاب نہیںاور نہ ہی بجلی شیڈیول کے مطابق سپلائی کی جارہی ہے۔