عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم پیر کو سری نگر میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیوٹی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گیا۔ زخمی ملازم، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے اور مہراج پورہ بٹہ مالو کا رہائشی ہے، ڈی سی آفس میں کام کر رہا تھا جب وہ حادثاتی طور پر بجلی کے کرنٹ سے رابطے میں آگیا۔انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔(ایجنسیز)